اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز روسی وزیر خارجہ لاو روف نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں "روس اور عرب لیگ باہمی تعاون اجلاس میں شرکت سے قبل کہا کہ مشرق وسطی میں ایٹمی ہتھیاروں کی عدم موجودگی اور اس سلسلے میں سمجھوتہ کی ضمانت کے لئے اقدام عمل میں آنا چاہیے ۔واضح رہے کہ صرف غاصب صہیونی حکومت مشرق وسطی میں ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے اور این پی ٹی معاہدہ میں شامل نہیں ہورہی ہے اور آئی اے ای اے کو پنی ایٹمی تنصیبات کےمعائنے کی اجازت بھی نہیں دے رہی ہے ۔دریں اثنا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد منظور کی ہے اور غاصب صہیونی حکومت سے این پی ٹی معاہدے میں شامل ہونے کا مطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲